جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

روس کیساتھ سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستان کے مذاکرات

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سستا خام تیل خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی حکام کے ساتھ خام تیل کی مقدار، قیمت اور روٹ سے متعلق بات ہوئی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان وفد روسی حکام سے مذاکرات کے بعد ہفتے کو وطن واپس پہنچے گا۔

امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنےکےلیے گرین سگنل دیدیا ۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباؤ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.