بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کیخلاف آسٹریلیا کا یوکرین کو مہلک ہتھیار دینے کا اعلان

آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے میزائل، گولہ بارود، دیگر ملٹری ہارڈ ویئر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ان میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین سے نکلنے کے لیے پرواز نہیں لڑنے کے لیے اسلحہ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کی اپیل پر آسٹریلوی حکومت نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یوکرین کے شمال مشرقی ریجن سومی کے گورنر دیمترو زیوتسکی Dmytro Zhyvytskyy نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر اوختیرکا کے فوجی اڈے پر روسی فوج کے حملے میں 70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کے ذریعے 50 ملین ڈالر مالیت کی مہلک، غیر مہلک دفاعی امداد فراہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.