
یوکرین کی وزارت دفاع کے نمائندے ودیم سکی بیتسکی کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی طرف سے یوکرین میں استعمال کیا جانے والا 40 فیصد اسلحہ لڑائی کیلئے تیار ہی نہیں ہے، اس میں بڑی مرمت کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ تمام یونٹس کو سوویت اسٹائل اسلحے سے لیس کیا گیا ہے، یہ اسلحہ پرانی بیسز اور ڈپو سے نکال کر فوج کو تھما دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل جنگ لڑنے والے دستوں کے جگہ نئی کمک کو بھیجنے میں روس کو نومبر تک کا وقت لگے گا۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی مسلح افواج نئے اور جدید ہتھیار تیار کرنے کی تیاری کر رہی ہیں کیونکہ اسے حالیہ یوکرین جنگ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
Comments are closed.