پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

روس کا 11 یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے زیرِ انتظام یوکرینی علاقے کرائمیا میں یوکرین نے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی انتظامیہ کے مطابق روسی فضائی دفاع نے گزشتہ رات یوکرین کے 11 ڈرونز مار گرائے۔

کرائمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف کے مطابق ڈرون حملے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گورنر اولیح کیپر نے تصویر شیئر کی جس میں اوڈیسا میں قائم چینی قونصل خانے کی ایک کھڑکی ٹوٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم حملے کی جگہ سے 5 کلو میٹر کے دائرے میں موجود لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اسلحہ ڈپو کو ڈرون حملے میں براہِ راست نقصان پہنچا ہے یا تباہ کیے گئے کسی ڈرون کا ملبہ وہاں جا کر گرا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ 3 دن میں یوکرین کی جانب سے دوسرا ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین کے اوڈیسا ریجن پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

یوکرینی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اوڈیسا میں کیے گئے روسی ڈرون حملے میں اناج ہینگر تباہ ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.