جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ، 13 ہزار ٹن اناج جل کر خاکستر

یوکرین میں درائے ڈینوب کی ازمائیل بندرگاہ پر روس نے ڈرون حملہ کرکے 13 ہزار ٹن اناج تباہ کردیا۔

یوکرین کے نائب وزیراعظم اولیگزینڈر کبراکوف نے کہا کہ رات گئے ہونے والے حملے کے بعد بندرگاہ پر برآمدات کی استعداد 15 فیصد کم ہوگئی ہے۔

روس کے ڈرون حملے میں اسکول کا ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، سیکریٹری اور لائبریریئن جان سے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس منظم انداز میں اناج کے ذخیرے پر حملے کرکے زرعی برآمدات روکنا چاہتا ہے۔

ازمائیل بندرگاہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع ہے، روس کے ڈرون حملے میں ایک اناج اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا۔

یوکرین اس بندرگاہ سے رومانیہ کی کونسٹینٹا پورٹ پر اناج بھیجتا ہے۔

بدھ کو یوکرین ایئر ڈیفنس نے بیان میں کہا کہ رات گئے روس نے 20 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں سے 11 مار گرائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.