روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف میں امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق پٹرائیٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائپرسونک کنزہل میزائل حملے میں تباہ کیا گیا ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کی یونٹوں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے والی جگہوں پر انتہائی درست سمندری اور فضائی حملے کیے اور مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے۔
اس سے قبل یوکرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات روس کی جانب سے داغے گئے 18 میزائلوں کو مار گرایا گیا ہے، جس میں 6 کنزہل میزائل بھی شامل تھے۔
Comments are closed.