روس کے علاقے سائبیریا کے شہر ارکوٹسک میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
گورنر سائبیریا کے مطابق تربیتی پرواز کرنے والا ایس یو 30 طیارہ دو منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرایا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کے باعث عمارت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ 6 روز پہلے بھی روسی شہر یےسک میں سخوئی ایس یو 34 فوجی لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.