روس نے فاشزم کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
روسی وزیرِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس میں ہونے والی عالمی کانفرنس نازی ازم اور نیو نازی ازم کے خلاف ہو گی۔
روس کی جانب سے 129 ممالک کے مندوبین کو فاشزم کے خلاف دارالحکومت ماسکو میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے کرغیزستان اور جارجیا سے سفیر واپس بلا لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغیز صدر نے یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کی تھی۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی طرح جارجیا کے وزیرِ اعظم نے روس پر اقتصادی پابندیوں میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
Comments are closed.