روس کا بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ ہوگیا، معاہدے کے تحت روس اپنے جوہری ہتھیار بیلاروس میں رکھے گا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ اس کی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی اقدام سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ امریکا نے بھی یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر جوہری ہتھیار رکھے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.