روس نے امریکا کے ساتھ منجمد اسٹریٹیجک ڈائیلاگز کو دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیدیا۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک ڈائیلاگز باضابطہ طور پر منجمد ہیں جو یوکرین آپریشن مکمل ہونے کے بعد دوبارہ شروع کیے جاسکتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکا، جنوبی کوریا، جاپان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین روس کے لیے تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین کے ساتھ تجارت کا حجم 2024 تک 200 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.