روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مسلح افواج نے اسلحہ سے لیس یوکرین کا فوجی طیارہ مار گرایا۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی طیارہ اسلحہ لے کر اوڈیسا کی بندرگاہ جارہا تھا۔
روس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس نے ایک یوکرینی آرٹلری ٹریننگ سینٹر کو میزائل داغ کر تباہ کر دیا ہے۔
لوہانسک کے گورنر نے کہا کہ روس کی فوج علاقے میں موجود پُل تباہ کر رہی ہے تاکہ یوکرینی فورسز کو تازہ کُمک نہ پہنچ سکے۔
یوکرین کے حکام امریکا اور برطانیہ کی طرف سے جدید میزائل سسٹمز فراہم کرنے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ جنگ کی بازی اپنے حق میں موڑی جاسکے۔
یوکرینی فوج نے ان جدید میزائلوں کے لیے ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.