روسی صدر پیوٹن نے روس پر عائد پابندیویں کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
ماسکو میں حکومتی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ روس امریکا کو صرف 2 فیصد تیل برآمد کرتا ہے۔ مغربی دنیا نے روس کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ دی، ہم مناسب جوابی کارروائی کریں گے۔
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ مغربی دنیا توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا الزام روس پر ڈال رہی ہے۔ امریکا توانائی کے حصول کی خاطر وینزویلا اور ایران سے معاملات ٹھیک کررہا ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی سرزمین کے ذریعے توانائی کی ترسیل جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.