بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس و فرانسیسی صدور کی ملاقات میں لمبی ٹیبل کیوں رکھی گئی؟

کریملن میں روس اور فرانس کےصدور کی مذاکراتی ٹیبل کی لمبائی کاراز کھل گیا۔ 

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 5 میٹر لمبی ٹیبل پر مذاکرات کیے۔

کریملن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کو کوویڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار پر صدر پیوٹن سے فاصلے پر بٹھایا گیا۔ 

روس اور فرانس کے صدور کی ملاقات پیر کو ماسکو میں ہوئی تھی۔

کریملن کے مطابق فرانسیسی صدر نے کریملن کےطبی عملے کی نگرانی میں کوویڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.