جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

روس نے کرسمس پر یوکرین میں سیز فائر کا امکان مسترد کر دیا

روس نے کرسمس پر یوکرین میں سیز فائر کا امکان مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کا کہنا ہے کہ سیز فائر کی پیشکش موصول نہیں ہوئی، یہ موضوع ایجنڈے میں شامل نہیں۔

دوسری جانب ایک بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کشیدگی برقرار ہے، روس بھاری توپ خانے کا استعمال کر رہا ہے۔

ماسکوروسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ…

واضح رہے کہ یوکرینی صدر نے گزشتہ ہفتے امن کے قیام کے لیے 3 نکاتی تجویز پیش کی تھی۔

روس نے یوکرینی صدر کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھا کہ کسی بھی پیشرفت سے قبل یوکرین زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.