نجی فوجی ملیشیا کی ناکام بغاوت کے بعد روس نے فوجیوں کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا۔
روسی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق روسی فوجیوں کی تنخواہوں میں 10 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ یکم اکتوبر سے ہوگا۔
روس میں 24 جون کو نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے بغاوت کر دی تھی، بیلاروس کی مصالحت سے ویگنر گروپ کے سربراہ نے ماسکو کی جانب پیش قدمی روکی تھی۔
باغی ویگنر گروپ کے سربراہ پریگوژن نے بغاوت کی وجہ اعلیٰ قیادت کی نااہلی اور بدعنوانی بیان کی تھی۔
Comments are closed.