روس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسپتال پر حملہ افسوسناک جرم ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملے میں سیکڑوں فلسطینیوں کو قتل کرنا افسوسناک ہے۔
اس حوالے سے روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اسپتال پر حملے میں ملوث نہ ہونے کی دلیل میں سیٹلائٹ تصاویر دینی چاہئیں۔
واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
Comments are closed.