روس نے مہینوں بعد امریکا کی باسکٹ بال پلیئر برٹنی گرائنر کو رہا کر دیا، یہ رہائی دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ہوئی ہے۔
امریکا نے روس کے بین الاقوامی اسلحہ ڈیلر وکٹر باؤٹ کو رہا کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برٹنی محفوظ ہیں، وہ طیارے میں ہیں اور گھر واپس آ رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ متحدہ عرب امارات میں ہوا، خاتون باسکٹ بال پلیئر کی رہائی کے بدلے میں روسی اسلحہ ڈیلر کو رہا کرنے کی حتمی منظور صدر جوبائیڈن نے پچھلے ہفتے دی۔
وکٹر باؤٹ کو امریکی عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن باسکٹ بال پلیئر برٹنی گرائنر کو رہا کروانے کے لیے صدر بائیڈن نے اسلحہ ڈیلر کی سزا ختم کر دی۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں روس کے ایئرپورٹ پر برٹنی گرائنر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
برٹنی نے اپنے سامان میں چرس سے کشید کردہ تیل کے ڈبوں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا۔
Comments are closed.