روس میں نجی فوجی ملیشیا کی مسلح بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد جنوبی روس کے شہر روستوف میں تمام ٹرانسپورٹ پابندیاں اٹھالی گئیں۔
مقامی حکام کے مطابق روستوف کے علاقے کی تمام شاہراؤں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ روستوف میں بس اور ریلوے اسٹیشنز معمول کے مطابق کُھلے ہیں۔
روس میں گزشتہ روز نجی فوجی ملیشیا ویگنر نے مسلح بغاوت کی کوشش کی تھی۔
تاہم بیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے نجی ملیشیا کے سربراہ نے ماسکو کی طرف پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
Comments are closed.