روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے فرانسیسی صدر میکروں، برطانوی وزیراعظم رشی سونک اور جرمن چانسلر اولاف شولز سے روس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بات چیت میں امریکا اور دیگر ممالک نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے بعد امریکی قومی سلامتی حکام نے امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو روس کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
بات چیت میں امریکا اور دیگر ممالک نے یوکرین کے لیے جاری حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
Comments are closed.