ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

روس میں مسلح بغاوت: امریکی فوجی جنرل نے دورہ مشرق وسطیٰ منسوخ کردیا

روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنرگروپ کی مسلح بغاوت کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارک ملے نے دورہ مشرق وسطیٰ منسوخ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق جنرل مارک ملے نے روس کی صورتحال کی وجہ سے دورہ مشرق وسطیٰ منسوخ کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جنرل مارک ملے کو اسرائیل اور اردن کے دورے پر جانا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روس کی صورتحال پر جنرل مارک ملے نے یوکرین کے فوجی جنرل سے بھی بات کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.