بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب میں روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او ممالک سے تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، روس مقامی کرنسیوں میں لین دین کی حمایت کرتا ہے۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت میں بحران کے خطرات بڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں تنازعات کے امکانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس بیرونی دباؤ، پابندیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، موجودہ حالات کے باوجود ہمارا ملک مسلسل ترقی کر رہا ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ روس میں ناکام بغاوت کی کوشش کے ردعمل میں شہریوں کی جان و سلامتی کے دفاع میں روسی قیادت کے اقدامات کی حمایت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments are closed.