منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی قیمت پر تیل لینے کا فیصلہ صرف دکھانے کے لیے ہے، اس فیصلے پر فوری عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشن میں آئے گا؟

وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہہ عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ روس کا دورہ کامیاب رہا، روس کا دورہ ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے آٹھ ماہ بعد ان کو یاد آیا ہے کہ روس سے تیل خریدیں۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا، پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔

مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا اور ہماری امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.