روس سے آئے جہاز پیور پوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
پاکستان ریفائنری ذرائع کے مطابق جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیور پوائنٹ سے روسی خام تیل منتقلی کل مکمل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے اور کل سے تیل کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔
Comments are closed.