بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس جارح ملک ہے اسے سلامتی کونسل سے نکالاجائے، صدر زیلنسکی کا کونسل سے خطاب

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اب یوکرین میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ لوگوں کو گھروں میں مارا جارہا ہے، گاڑیوں میں موجود لوگوں کو ٹینکوں سے کچلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روسی کارروائیوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ روس کو فوری طور پر سلامتی کونسل سے باہر نکالا جائے۔ 

صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس جارح ملک ہے اسے سلامتی کونسل میں نہیں ہوناچاہیے۔ روس کو نکالاجائے تاکہ وہ جارحانہ اقدام کو بلاک کرنے والے فیصلوں کو ویٹو نہ کرسکے۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو روسی جارحیت کے خلاف جلد اقدامات کرنے ہوں گے۔ روس یوکرینیوں کو خاموش غلاموں میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ روسی فوج اور ان کو حکم دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.