جنگ مخالف پینٹنگ بنانے پر روسی لڑکی کے والد کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی نے اپنے اسکول میں ایک جنگ مخالف پینٹنگ بنائی جسے اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
الیکسی موسکالیوف نامی اس شخص نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی بنائی ہوئی پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’روس کی ظالم فوج، ہمارے ارد گرد موجود ہے‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس اپریل میں اس روسی شخص کی 12 سالہ بیٹی ماشا نے اپنی آرٹ کلاس کے لیے یوکرین کے ایک خاندان پر روسی میزائلوں کی داغے جانے والی تصویر بنائی اور اس کے کیپشن میں لکھا ’نو ٹو وار‘ اور ’گلوری ٹو یوکرین‘، جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
بعد ازاں، الیکسی موسکالیوف پر روسی فوج کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا اور سوشل میڈیا پر جنگ مخلاف پوسٹ شیئر کرنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا اور عدالت نے اسے 2 سال قید کی سزا سنا دی۔
Comments are closed.