روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا کہ ان کے ملک اور ایران کے مابین تعلقات کا انحصار امریکہ کی “خواہشات” پر نہیں ہوگا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے مابین تعلقات کا انحصار امریکہ کی “خواہشات” پر نہیں ہوگا جو غیر قانونی پابندیاں عائد کرکے دونوں ممالک کے مابین شراکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر ترقی کر رہے ہیں اور ہم کسی تیسری پارٹی کی طرف دیکھے بغیر اپنے منصوبے بناتے ہیں۔
لاوروف نے کہا کہ کچھ بین الاقوامی ‘کھلاڑی’ ماسکو اور تہران کے مابین غیر قانونی طریقوں سے باہمی تعاون کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔
The post روس ایران تعلقات، روس کا امریکہ کو واضح پیغام appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.