- مصنف, سرگے گوریاشکو
- عہدہ, بی بی سی روس
- 2 گھنٹے قبل
روسی صدر ولادیمیر پوتن اکثر فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ ان کا ملک ہائپر سونک ہتھیار بنانے کی دوڑ میں دُنیا میں سب سے آگے ہے۔ایک ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے بھی پانچ گُنا تیز اپنے ہدف کی طرف سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔لیکن ہائپرسونک ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے متعدد روسی سائنس دانوں پر حالیہ برسوں میں نہ صرف غداری کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں بلکہ کچھ کو قید خانوں میں بھی ڈالا گیا ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تںطیمیں سائنس دانوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن کو ایک جذباتی عمل قرار دے رہی ہیں۔
گرفتار کیے گئے سائنس دانوں میں سے زیادہ تر افراد عمر رسیدہ ہیں اور ان میں سے تین وفات بھی پا چکے ہیں۔ ان افراد میں سے ایک سائنس دان سرطان کا شکار تھے لیکن انھیں پھر بھی گرفتار کیا گیا، اور کچھ دنوں بعد وہ وفات پا گئے۔اپریل 2023 میں ولادیسلیو گالکن نامی 68 سالہ ماہرِ فزکس کے جنوبی روس کے علاقے ٹومسک میں واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ان کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ مسلح نقاب پوش افراد صبح چار بجے ان کے گھر میں داخل ہوئے، ان کی الماریوں کی تلاشی لی اور کچھ دستاویزات جن پر سائنسی فارمولے لکھے تھے اپنے قبضے میں لے لیے۔گالکن کی اہلیہ تتیانا کو اپنے شوہر کے ساتھ شطرنج کھیلنا پسند ہے اور وہ کہتی ہیں کہ انھوں نے اپنے پوتے اور پوتیوں کو بتایا کہ ان کے دادا کسی کاروباری دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ روسی خفیہ ادارے ایف ایس بی نے انھیں ان کے شوہر کے کیس کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے منع کیا تھا۔،تصویر کا ذریعہKolker family
- پوتن کا مقدر روس اور یوکرین کی جنگ سے کیسے جڑا ہے؟24 فروری 2023
- سخت عالمی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت یوکرین جنگ کی مدد سے ہی کیسے ترقی کر رہی ہے؟6 جون 2024
- پیکی بلائنڈرز: روسی افواج کی پیش قدمی کو ناکام بنانے والا ڈرون سکواڈ ’تھکے ہوئے اور ناراض‘ یوکرین کا دفاع کیسے کر رہا ہے؟28 مئ 2024
لیپیجن کو ایک چینی ساتھی کو ایروڈائنامک کیلکولیشن سافٹ ویئر بھیجنے پر سزا سُنائی گئی تھی۔ وہ کہتے ہیں کہ انھوں نے سافٹ ویئر کا ابتدائی ورژن اپنے انسٹٹیوٹ کی ایما پر بھیجا تھا تاکہ بعد میں پورا سافٹ ویئر پیکج فروخت کیا جا سکے۔وہ کہتے ہیں کہ ان کی جانب سے بھیجے گئے سافٹ ویئر پیکج میں کوئی بھی خفیہ معلومات شامل نہیں تھی بلکہ صرف وہ معلومات تھی جو پہلے بھی ’متعدد مرتبہ چھپ چکی ہے۔‘لیپیجن نے بی بی سی کو بتایا کہ جن افراد کو ہائپرسونک ٹیکنالوجی کے حوالے سے گرفتار کیا گیا ہے ان کا ہتھیار بنانے کے عمل سے ’کوئی تعلق نہیں تھا۔‘دمتری کولکر سائبیریا میں واقع انسٹٹیوٹ آف لیزر فزکس سے منسلک تھے اور انھیں 2022 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سرطان کا علاج کروا رہے تھے۔ان کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری چین میں دیے گئے لیکچرز کی وجہ سے عمل میں آئی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان لیکچرز کو ایف ایس بی کی طرف سے پہلے چیک کیا گیا تھا اور چین کے دورے پر روسی ایجنسی کا ایک ایجنٹ بھی دمتری کے ساتھ گیا تھا۔گرفتاری کے دو دن بعد دمتری 54 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔،تصویر کا ذریعہGetty Images
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.