بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

روس اپنے دفاع کیلئے جوہری ہتھیار بھی استعمال کرسکتا ہے، حکومتی عہدیدار

روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمیتری میدیدوف کا کہنا ہے کہ روس ہر قیمت پر اپنا دفاع کرے گا چاہے اس کیلئے جوہری ہتھیار ہی کیوں نا استعمال کرنا پڑیں۔

اپنے ٹیلی گرام چینل پر انہوں نے لکھا کہ یہ بات تمام طاقتوں پر واضح ہے کہ اگر امریکا روس کو شکست دینا چاہتا ہے تو ہم عالمی سطح پر ایک تنازع کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا روس کو شکست دینا چاہتا ہے تو ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم اپنا دفاع کسی بھی ہتھیار سے کریں چاہے وہ جوہری ہتھیار ہی کیوں نا ہو۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسٹریٹیجک ہتھیاروں کی تیاری کے معاہدے میں روس کی شرکت کو معطل کر دیا ہے۔

دمیتری میدیدوف نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا، میں نے اس کی نشاندہی پچھلے سال کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کہتی ہے ہم تمہارے معاملات میں مداخلت کریں گے، کیف حکومت کو بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کریں گے، روس کو شکست دینے کیلئے کام کریں گے، تمہیں محدود کرکے تباہ کر دیں گے لیکن اسٹریٹیجک سیکیورٹی ایک بالکل علیحدہ معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا تعلق امریکا اور روس کے تعلقات پر نہیں ہے، یہ بالکل مقدس گائے جیسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کی یہ سوچ جرم سے بدتر ہے، یہ سوچ ان کے احساسِ برتری اور استثنیٰ سے پیدا ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.