بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس اور یوکرین کے مذاکرات آج دوبارہ ہونگے

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج دوبارہ ہونگے، ترجمان کریملن کا کہنا ہے یوکرین کے وفد کیساتھ مذاکرات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے۔

یوکرین کے مذاکرات کار اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کریملن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اب مثبت انداز اختیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے مسائل پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے آج ہونے والے مذاکرات میں مذاکراتی عمل کے ابتدائی نتائج کو یکجا کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن ہتھیار ڈالنے یا کسی الٹی میٹم کو قبول نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.