پیر21؍ذوالحجہ 1444ھ10؍جولائی 2023ء

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے اثرات ومبلڈن میں بھی دکھائی دینے لگے

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے اثرات ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔ 

وویمن سنگلز ایونٹ میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دی لیکن میچ کے بعد ایلینا نے آزارینکا سے ہاتھ ملایا نہ گلے ملیں۔

ومبلڈن میں ویمنز سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا اور بیلا روس کی وکٹوریا آزارینکا مد مقابل تھیں.

پہلا سیٹ آزارینکا نے 2-6 سے جیتا، لیکن دوسرے سیٹ میں ایلینا نے کم بیک کیا اور 4-6 کی جیت کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکر پر گیا، جس میں ایلینا نے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے اثرات ومبلڈن کے اس مقابلے میں دکھائی دیے، جس میں یوکرین کی ایلینا سویتولینا نے کامیابی کے بعد روس کے حمایتی بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

فتح کے بعد گفتگو میں ایلینا کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا دوسرا یادگار لمحہ ہے۔ 

دوسری جانب بیلاروسی وکٹوریہ آزارینکا کا کہنا ہے کہ "یہ مناسب نہیں تھا” ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے تھا؟ ٹھہرتی اور انتظار کرتیں؟

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایلینا، روسی اور بیلاروسی لوگوں سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتیں، انہوں نے اس فیصلے کا احترام کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.