روس اور کرائمیا کو ملانے والے واحد پُل پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ایک ٹرک میں ہوا، جبکہ مرنے والے تینوں افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جو ٹرک کے قریب تھی۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ مرنے والے ایک شخص اور خاتون کی لاش سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے جبکہ تیسری کی تلاش جاری ہے۔
تفتیش کاروں نے ٹرک کے مالک کا پتا لگا لیا ہے اور اس کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔
دھماکے کے بعد پُل پر آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے لیکن ٹریفک بلاک ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی التوا کا شکار ہے مگر فیری سروس جلد ہی بحال کر دی جائے گی۔
دھماکے سے کرائمیا جانے والی ریل میں موجود 7 آئل ٹینکرز میں آگ لگئی۔
روسی صدر پیوٹن نے بذات خود واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.