متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پیوٹن نے کہا کہ امارات بہت اچھا شراکت دار ہے۔
یہ ملاقات روس میں جاری اکنامک سمٹ کی سائیڈلائن پر ہوئی۔
روس، یوکرین اور امریکا، روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں کردار ادا کرنے پر صدر پیوٹن نے شیخ زاید کا شکریہ ادا کیا۔
امارات کے صدر نے کہا کہ وہ یوکرین تنازع کے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments are closed.