ایسٹونیا نے روسی سفیر کو طلب کرکے روس کے ہیلی کاپٹر کی طرف سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا ہے۔
یورپ کے ملک ایسٹونیا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس واقعے کو نہایت سنجیدہ اور افسوناک سمجھتے ہیں، یہ ناقابل قبول ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ جنوب مشرقی علاقے میں روس کا ہیلی کاپٹر بغیر اجازت داخل ہوا۔
واضح رہے کہ روس سے اسی طرح کی شکایت ایسٹونیا نے جون میں بھی کی تھی۔
Comments are closed.