جمعرات 8؍محرم الحرام 1445ھ27؍جولائی 2023ء

روسی وزیرِ دفاع کی شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے ملاقات

روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شائیگو نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرِ دفاع سرگئی شائیگو اور کم جانگ اُن کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی اور دفاعی امور پر بات چیت ہوئی۔

روس کے  وزیرِ دفاع نے شمالی کوریا کے سربراہ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا خط پیش کیا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے وفد بھیجنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد کم جونگ اُن کی یہ کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ پہلی ملاقات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.