جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

روسی نژاد خاتون نے اپنی امریکی ہم شکل کو زہر والا کیک کیوں دیا؟

امریکی عدالت نے روسی نژاد خاتون کو اپنی امریکی ہم شکل کو زہر والا چیز کیک کھلا کر اس کی شناخت چرانے کی کوشش میں سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 47 سالہ نیسرووا وکٹوریہ کو نیویارک کی جیوری نے قتل کی کوشش کا مجرم قرار دیا ہے۔

عدالت نے خاتون کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیسرووا اگست 2016 میں 35 سالہ متاثرہ خاتون کے گھر چیز کیک کا تحفہ لے کر گئی تھیں، دونوں ایک دوسرے سے ملتی جلتی اور دونوں روسی زبان بولتی تھیں۔

19 اگست 2022 کو پولیس نے شرابان اور اس کے 23 سالہ کوسو سے تعلق رکھنے والے دوست شیکرن کو گرفتار کیا تھا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ جب متاثرہ عورت نے اس کیک کو کھایا تو بیمار ہوگئیں اور اگلے دن گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں، اس کے اردگرد گولیاں بکھری ہوئی تھیں تاکہ ایسا لگے کے خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاتون علاج کے بعد گھر آئی تو اس کو پتہ چلا کہ اس کا پاسپورٹ، ملازمت کا کارڈ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چیزیں غائب تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.