ایک روسی کار مکینک جو کہ کاروں کو مختلف شکلوں میں تبدیل کرنے کا جنون کی حد شوقین ہے، اس نے ایک ہوٹ روڈ (پرانی کلاسیک کار) میں اس طرح تبدیلی کی اسکی ہیڈ لائٹس سے آگ کے شعلے کئی میٹر تک آگے کی جانب شوٹ کیا جاسکتا ہے۔
وہان میکلیان اس سے قبل کاروں میں کئی تبدیلیاں کرچکا ہے جن میں ایک کار کو اس نے ٹائر کے بجائے آٹھ ٹانگوں پر چلانا بھی شامل ہے۔
اسکا کہنا ہے کہ اس نے ایک واز 2016 زیخولی جسے عام طور پر لاڈا 1600 کہا جاتا ہے اسے اس نے شعلہ برساتی ڈریگون کار بنادیا۔
میکلیان نے ریڈیٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی ہیڈلائٹ سے آگ کے شعلے جیٹ فائر کی طرح بیس فٹ تک پہنچ رہے ہیں۔ اسکا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید نئے منصوبے بنارہا ہے۔
Comments are closed.