روس کا ایک ایس یو 25 لڑاکا طیارہ بیلگروڈ کے علاقے میں ایئرفیلڈ واپس آتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ بھی موقع پر جان سے گیا۔
روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی ایرو اسپیس فورسز کا طیارہ کامیابی سے مشن مکمل کرکے ایئرفیلڈ واپس آتے ہوئے تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ طیارہ ایک سنسان مقام پر گرا جس سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایس یو 25 ایک مسلح سب سانک لڑاکا طیارہ ہے جسے میدان جنگ میں بری فوج کی معاونت، تنصیبات کو تباہ کرنے اور کم رفتار والے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ایس یو 25 طیارے 1970 کی دہائی کے اوائل میں سیخوئی ڈیزائن بیورو نے تیار کیے تھے۔
Comments are closed.