روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی فوج سے اقتدار اپنے ہاتھ مں لینے کا مطالبہ کردیا۔
صدر پیوٹن کی روسی سیکیورٹی کونسل کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج اقتدار اپنے ہاتھ میں لے، اس سے ہمارے لیے معاہدہ کرنا آسان ہو جائے گا۔
پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج غیر ملکی اشارے پر اپنے ہی شہروں پر بمباری کر رہی ہے، یوکرینی فوج حکومت کی جانب سے شہریوں کو ڈھال بنانے کی کوشش ناکام بنائے۔
روسی صدر نے کہا کہ ہمارے اہلکار بہادری اور دلیری سے کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا۔
روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.