یوکرین سے جڑے خطرات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔
اپنے بیان میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔
Comments are closed.