روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی امن و استحکام سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے روسی صدر پیوٹن نے تہران میں ملاقات کی تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران اور روس کو مغربی ممالک کی دھوکا دہی کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ مشکل اور سخت اقدام ہے، ایران عام لوگوں کے جنگ کا شکار ہونے پر خوش نہیں۔
Comments are closed.