جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

روسی صدر پیوٹن زندہ بھی ہیں یا نہیں؟ یوکرین ڈیفنس انٹیلیجنس چیف

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے تین باڈی ڈبلز ہیں، یوکرینی وزارت دفاع کے سربراہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پیوٹن زندہ بھی ہیں یا نہیں؟

یوکرینی وزارت دفاع میں انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ میجر جنرل کائریلو بدانوف نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کے تین باڈی ڈبلز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو روسی صدر کے تین باڈی ڈبلز کے متعلق معلوم ہے لیکن اب بھی ہم کُل تعداد سے واقف نہیں۔

یوکرینی جنرل نے کہا کہ تینوں باڈی ڈبلز نے پیوٹن جیسا نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروائی تھیں۔

دنیا کے طاقتور اور بااثر حکمرانوں میں ایک 69 سالہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین اپنی صحت کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں جوکہ یوکرین پر حملے کے بعد مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیوٹن اور ان کے باڈی ڈبلز کے درمیان قد، باڈی لینگویج اور کانوں کی لو سے فرق کیا جاسکتا ہے۔

ان غیر معمولی دعووں کے بعد یوکرینی جنرل نے مزید کہا کہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا اصلی پیوٹن اب بھی زندہ ہے؟

اپنے اس سوال کی وجہ جنرل بدانوف نے یہ بتائی کہ پہلے پیوٹن اہم موقعوں پر باڈی ڈبلز استعمال کیا کرتے تھے لیکن اب باڈی ڈبلز تواتر کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.