منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے والدین کی قبر پر نفرت انگیز خط رکھنے والی خاتون کو سزا سنا دی گئی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے والدین کی قبر پر نفرت انگیز خط رکھنے والی خاتون کو سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی عدالت نے سینٹ پیٹرزبرگ کی ایک خاتون کو 2 سال قید کی سزا سنائی جس نے صدر پیوٹن کے والدین کی قبر پر ایک خط چھوڑا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ انہوں نے ’ایک پاگل اور قاتل کو پالا ہے اور وہ اسے فوری طور پر اپنے پاس بلا لیں‘۔

رپورٹس کے مطابق عدالت نے 60 سالہ ارینا تسیبانیوا کو سیاسی نفرت کی وجہ سے تدفین کی جگہوں کی بے حرمتی کرنے کا قصور وار قرار دیا اور سزا سنائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایسا کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت سے خاتون کو 3 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس خاتون کو گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.