ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اپنی تقریر کے دوران مایوسی کا سامنا کیوں ہوا؟

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران اور ختم کرنے کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن بدھ کو گرینڈ کریملن پیلس میں 17 نئے غیرملکی سفیروں کے سفارتی اسناد پیش کرنے کے موقع پر تقریر کر رہے تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر تقریر کے دوران یہ سوچ کر رکتے ہیں کہ ممکنہ طور پر شرکاء ان کے لیے تالیاں بجائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اس موقع پر مقامی زبان میں تقریر ختم کرنے کے بعد روسی صدر ہلکے سے مسکرائے اور پھر وہ انگریزی میں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.