بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، مصالحت کی پیشکش

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی پینیٹ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

کریملن نے ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم کی ٹیلیفونک گفتگو پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔

کریملن کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے روسی صدر کو یوکرین جنگ رکوانے میں مصالحت کی پیشکش کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم کو بیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتادیا ہے۔

دوران گفتگو روسی صدر نے کہا کہ یوکرین حکومت نے روسی پیشکش کو مسترد کر کے اچھا موقع گنوادیا ہے۔

صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا کہ روسی فوج کے خصوصی دستے ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.