جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روسی صدارتی انتخابات اگلے سال 17 مارچ کو کروانے کی تجویز

روسی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخابات اگلے سال 17 مارچ کو کروانے کی تجویز دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں ایک سینئر قانون ساز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ روسی پارلیمنٹ ملک میں اگلے صدارتی انتخابات 17 مارچ کو کروانے کی تجویز پر جمعرات کو ووٹ ڈالے گی۔

انتخابات کے معاملے پر آئینی قانون سازی سے متعلق ہاؤس کمیٹی کے سربراہ آندرے کلیشاس نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ7 دسمبر 2023 ء کو فیڈریشن کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگرچہ انتخابات کی تاریخ کا یوں اعلان رسمی ہے لیکن اس سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انتخابات کے جلد ہی متوقع اعلان کا راستہ صاف ہو جائے گا جو اگلے سال مزید 6 سال کی مدت کے لیے الیکشن میں حصّہ لیں گے۔

روس میں بورس یلسن نے 1999ء میں استعفیٰ دے کر ولادیمیر پیوٹن کو قائم مقام صدر بنایا تھا اور وہ تب سے لے کر آج تک اقتدار میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.