بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی صحافی کا یوکرین کے لیے اپنا نوبیل انعام نیلام کرنے کا اعلان

 روس کے نوبیل امن انعام حاصل کرنے والے صحافی دمتری موراتوف نے یوکرینی مہاجرین کی مدد کے لیے اپنا میڈل نیلام کرنے کا اعلان کیا کردیا۔

دمتری موراتوف اور فلپائن کی ماریا ریسا کو 2021 میں اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کی کوششوں پر مشترکہ طور پر انعام سے نوازا گیا تھا۔

 دمتری موراتوف روسی اخبار نووایا گیزٹ کے ایڈیٹر اِن چیف ہیں، ان کا اخبار ملک کی سیاست اور سماجی امور کی تنقیدی اور تحقیقاتی کوریج کے لیے جانا جاتا ہے۔

66 سالہ اناطولے چوبا 1990 کی دہائی کے ان چند معاشی اصلاح کاروں میں سے ایک ہیں

دمتری موراتوف نے 1993 میں اپنے اخبار کی بنیاد رکھی تھی۔صاف شفاف صحافت کی بدولت دمتری کو 2021 میں فلپائن کی صحافی کے ساتھ امن کا نوبیل انعام ملا تھا۔

روس کے یوکرین پر حملوں  کی شدید مخالفت کرتے ہوئے  انہوں نے اعلان کیا کہ نووایا گیزٹ اور میں نے 2021 کا نوبیل امن میڈل یوکرین کے پناہ گزینوں کے فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے ہی 10 ملین سے زیادہ پناہ گزین ہیں، میں نیلام گھروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ میرا نوبیل امن انعام نیلامی کے لیے پیش کریں۔

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کی اہلیہ اور یوکرین کی خاتونِ اول اولینا زیلنسکا ایک اسکرین رائٹر ہیں۔

صحافی دمتری موراتوف نے روس سے جنگ بندی کرنے، قیدیوں کے تبادلے، انسانی راہداری اور امداد فراہم کرنے اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوبیل انعام نیلام کرکے اس کی رقم وہ ایک خیراتی فاؤنڈیشن کو دیں گے جو یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کررہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.