بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی شہریوں کی جانب سے یورپی باشندوں کی ٹرولنگ

روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث یورپ میں گیس کا بحران پیدا ہوا جہاں اب روسی شہریوں نے یورپی شہریوں کو ٹرول کرنے کا نیا طریقہ بھی ڈھونڈ لیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسیوں نے یورپ میں گیس کے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اب یورپی شہریوں کو اسی طرح سے ٹرول کرنے شروع کردیا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ روسی شہری ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر 24 گھنٹے لائیو اسٹریمنگ کر رہے ہیں اور اس میں صرف چولہے جلتے ہوئے دکھائے جارہے ہیں۔

یہ معاملہ 11 ستمبر کو اس وقت سامنے آیا جب ٹوئچ چینل پر رشین گیس1 نامی ایک چینل نے گیس کی براڈ کاسٹنگ شروع کی۔ 

اس براڈ کاسٹنگ کے دوران موبائل فون چولہے کے سامنے رکھا گیا اور ویڈیو اسٹریمنگ شروع کردی گئی۔ 

اس اسٹریمر کے بتانے کا مقصد یہ تھا کہ روسی شہری کے ماہانہ گیس کا بل ایک اعشاریہ 44 یورو آتا ہے۔ 

اس اسٹریمر نے ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ تھرمامیٹر اور ڈیجیٹل گھڑی بھی سامنے رکھی تاکہ یہ معلوم رہے کہ یہ ویڈیو لوپ میں نہیں ہے بلکہ یہ لائیو ہے۔ 

ابتدا میں تو اس اسٹریمنگ کو کسی نے نہیں دیکھا، تاہم 17 ستمبر کو یہ اسٹریمنگ جب کسی صارف کو ملی تو دیکھتے ہی دیکھتے وہ وائرل ہوگئی۔ 

پلیٹ فارم کی جانب سے اس ویڈیو کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دے کر ہٹا دیا گیا، تاہم اس کے بعد نئے طریقے کو اپناتے ہوئے مزید روسی صارفین نے ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.