جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

روسی ری پبلک یاقوتیا کی منجمد مچھلی کی سلاد دنیا کی بدترین ڈش قرار

روس کے علاقے یاقوتیا جس کا سرکاری نام ری پبلک آف ساخا ہے وہاں کی ایک ڈش اندی گرکا جو کہ اصل میں منجمد مچھلی کی سلاد ہوتی ہے اسے دنیا کا بدترین ڈش قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں آن لائن فوڈ گائیڈ ٹیسٹ اٹلس کے قارئین کی آرا پر مبنی ووٹنگ میں اسے بدترین ڈش گردانا گیا۔

واضح رہے کہ یاقوتیا روسی مشرقی بعید میں بحر منجمد شمالی کے ساتھ واقعہ ہے اور اس علاقے میں موسم زیادہ تر منجمد اور نقطہ انجماد سے 70 درجے نیچے رہتا ہے۔

ایک سادہ سی ڈش اندی گرکا جو سفید مچھلی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے، پیاز میں تیل ڈال کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈالا جاتا ہے۔

اس کے بد ذائقہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ مچھلی خام حالت میں ہونے کے ساتھ سخت اور منجمد بھی ہوتی ہے۔

ایک تو یہ علاقہ دنیا کا سرد ترین ہے پھر اس قدر منجمد حالت میں سختی سے جمی ہوئی مچھلی کھانا کافی مشکل ہوتا ہے۔

یہ ڈش دراصل کھانے سے پہلے بھوک بڑھانے کے لیے لیموں اور روسی مخصوص مشروب کے ساتھ دی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.