جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

روسی حملوں سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کمی کا سامنا ہے، گورنر کیف

یوکرین کے کیف ریجن کے گورنر کا کہناہے توانائی سہولتوں پر روسی حملوں سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں بڑی کمی کا سامنا ہے۔

گورنر کیف ریجن کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف سمیت پورے ریجن میں روسی حملوں کے سبب توانائی کی پیداوار میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

روس نے کیف ریجن کے انرجی انفرااسٹرکچر کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے، جس سے اہم تنصیبات غیر فعال ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب کیف ریجن کی فوجی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کی وجہ سے کیف ریجن کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بجلی کی ہنگامی بندش کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.