کریملن کا کہنا ہے کہ روسی تیل پر پابندی سے یورپ کو شدید نقصان پہنچے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں ترجمان کریملن دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ روسی تیل پر پابندی کے فیصلے سے ہر کوئی متاثر ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے براعظم میں توانائی کے توازن پر اثر پڑے گا، پابندی سے امریکا کا کچھ نہیں بگڑے گا لیکن یورپ میں توانائی کا توازن بگڑ جائے گا۔
ادھر دوسری جانب یورپی یونین کے وزارئے خارجہ کے آج ہونے والے اجلاس میں روس پر مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.